ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتاگڑھ ٹیپ معاملے کی جانچ کے لیے ٹیم کی تشکیل

انتاگڑھ ٹیپ معاملے کی جانچ کے لیے ٹیم کی تشکیل

Mon, 28 Jan 2019 22:06:15    S.O. News Service

رائے پور،28جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ میں مشہور انتاگڑھ ٹیپ معاملے کی جانچ کے لئے ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے۔ریاست کے سینئر حکام نے پیر کو بتایا کہ پولیس ڈائریکٹر جنرل ڈی ی ایم اوستھی نے انتاگڑھ ٹیپ معاملے کی جانچ کے لئے رائے پور علاقے کے آئی جی کی نگرانی میں تفتیشی ٹیم کی تشکیل کی ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس تفتیشی ٹیم میں رارائے ۔پور ضلع کی پولس سپرنٹنڈنٹ نیتھو کمل، پولیس انسپکٹر جنرل ابھیشیک مہیشوری، تیلی باندھا تھانہ علاقہ کے انچارج نریش پٹیل اور سائبر برانچ کے انسپکٹر جنرل وکرم دھرو کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیم کانکیر ضلع کے انتاگڑھ اسمبلی سیٹ کے لئے 2014 میں ہوئے ضمنی انتخابات کے دوران کانگریس امیدوار کی طرف سے نام واپس لئے جانے کے واقعہ سے متعلق ٹیپ معاملے کی جانچ کرے گا۔اس سلسلے میں کانکیراور رائے پور ضلع میں شکایات زیر التوا ہیں۔

ریاست میں 2013 میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران انتاگڑھ اسمبلی سیٹ میں بی جے پی کے وکرم اسنڈی کامیاب ہوئے تھے۔بعد میں 2014 میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں وہ کانکیرلوک سبھا سیٹ کے لئے منتخب کر لئے گئے تھے۔جب انتاگڑھ اسمبلی سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات ہوا تب ووٹنگ سے پہلے کانگریس امیدوار منتورام پوار نے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔اس انتخاب میں بی جے پی امیدوار بھوجراج ناگ کی جیت ہوئی تھی۔ 2015-16میں انتاگڑھ ضمنی انتخابات کو لے کر ایک آڈیو ٹیپ جاری ہوا تھا۔جس میں اس الیکشن کے دوران مبینہ طور پر پیسے کے لین دین کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ٹیپ میں مبینہ طور پر ریاست کے سابق وزیر اعلی اجیت جوگی، ان کے بیٹے امت جوگی اور سابق وزیر اعلی رمن سنگھ کے داماد پنت گپتا کے درمیان ہوئی بات چیت تھی۔اس کے سامنے آنے کے بعد اس وقت کے اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے انتاگڑھ ضمنی انتخابات کے دوران پیسے کے لین دین کا الزام لگایا تھا۔حالانکہ سابق وزیر اعلی جوگی اور رمن سنگھ نے اس معاملے میں شامل ہونے سے انکار کیا تھا۔بعد میں کانگریس نے امت جوگی کو پارٹی سے برخاست کر دیا تھا۔جس کے بعد اجیت جوگی نے ریاست میں نئی سیاسی پارٹی جنتا کانگریس چھتیس گڑھ (جے) بنالی تھی ۔وہیں 2015 میں منتورام پوار بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔انتاگڑھ ٹیپ معاملے کی جانچ کے لئے ٹیم کی تشکیل کے بعد امت جوگی نے پورے معاملے کی ایس آئی ٹی یا دیگر کسی بھی ادارے سے منصفانہ جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔


Share: