ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انجمن کالج فار ویمن اور انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے بی کام اور بی ایس سی میں شاندار نتائج : رینک ہونے کی توقع

انجمن کالج فار ویمن اور انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے بی کام اور بی ایس سی میں شاندار نتائج : رینک ہونے کی توقع

Mon, 25 Jul 2016 21:37:59    S.O. News Service

بھٹکل:25/ جولائی(ایس او نیوز)انجمن ڈگری کالج فار ویمن اور انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل نے بی کام اور بی ایس سی اور بی اے فائنل کے امتحانات میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں بھٹکل کانام روشن کیا ہے۔

انجمن کالج سکریٹری جاویدحسین آرماراور انجمن کالج فارویمن کی پرنسپال  کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انجمن کالج فار ویمن نے بی کام اور بی اے  میں 100فی صد نتائج درج کئے ہیں تو انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر نے بی کام میں 86 فی صد رزلٹ درج کئے ہیں۔

گذشتہ جون 2016 میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی طرف سے بی کام اور بی ایس سی اور بی اے کےفائنل  امتحانات منعقد ہوئے تھے۔ انجمن کالج فار ویمن بھٹکل کی طرف سے بی کام اور بی ایس سی کے فائنل میں شریک ہوئیں طالبات  کے نتائج اس طرح ہیں۔

      امتحان

امتحان میں شریک کل طلبا

کامیاب طلبا

امتیازی

فسٹ کلاس

سکینڈ کلاس

شرح

بی کام ۔ فائنل

54

54

46

06

02

100فی صد

بی ایس سی ۔ فائنل

47

43

33

10

--

91.84فی صد

بی اے ۔ فائنل

51

51

47

04

--

100فی صد

 

کالج کی طالبہ یسرا بنت محمد شعیب ایم ایس نے بی کام کے  تین سال کے 6سمسٹر کے مجموعی  نمبرات 4200میں سے 3761نمبرات حاصل کرتے ہوئے 89.5فی صد شرح کے ساتھ اپنی بہترین کامیابی درج کرتے ہوئے کالج کی سطح پر اول مقام حاصل کیا ہے۔ جب کہ کالج کی طالبہ اُمِّ حرم بنت محمد اسلم گوائی نے  بی کام6سمسٹر کے کل نمبرات700میں سے 642حاصل کرتے ہوئےکالج کی سطح پر اول نمبر پر ہیں۔

بی ایس سی کے شعبہ میں ایشوریا بنت گوند رائے  نائک نے تین سال کے 6سمسٹرکے مجموعی نمبرات 4800میں سے 4290نمبرات حاصل کرکے 89.37فی صد شرح کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے اور کالج کی سطح پر اول مقام پرہے، اسی طرح عائشہ شوپا  بنت شکیل الرحمن شوپا نے 6 سمسٹر کے 900 نمبرات میں سے 841 نمبرات لے کر 93.44 فی صد شرح کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالج کی سطح پر اول مقام حاصل کیا ہے۔

بی اے کے شعبہ میں  خیر النساء سہا فقی بنت محمد غوث باشاہ نے تین سال کے 6سمسٹر کے کل مارکس 4200میں سے3759حاصل کرتے ہوئے 89.5فی صدشرح کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کالج کی سطح پراول نمبر پر ہیں۔ جب کہ 6سمسٹر میں بھی یہی طالبہ نے 800میں سے 738نمبرات حاصل کرتے ہوئے کالج کی سطح پر اول مقام پرہیں۔

انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کی طرف سے بی کام فائنل میں شریک ہوئے طلبا کے نتائج کی تفصیل اس طرح ہے۔

امتحان

امتحان میں شریک کل طلبا

کامیاب طلبا

امتیازی

فسٹ کلاس

سکینڈ کلاس

شرح

بی کام ۔ فائنل

102

88

27

37

07

86فی صد

 

شعبہ بی کام فائنل میں کالج کے طالب علم محمد شارف قاضیا ابن محمد اقبال قاضیا نے 6سمسٹروں کے مجموعی نمبرات3700 میں سے 3495نمبرات حاصل کرتے ہوئے94.45فی صد شرح کے ساتھ شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے  پورے کالج کی سطح پر اول مقام حاصل کیا ہےتو بی ایس سی کے شعبہ میں سنیل کمار ابن نارائن نائک نے6سمسٹروں کے مجموعی نمبرات 3600میں سے 3134نمبرات کے ساتھ ک87.05فی صدی شرح کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے اور کالج کی سطح پر اول مقام حاصل کیا ہے۔ خیال رہے کہ محمد شارف قاضیا پی یو سی دوم شعبہ کامرس میں بھی بہترین پرفارمنس کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی ۔ ساحل آن لائن سے بات کرتے ہوئے محمد شارف قاضیا نے بتایا کہ دو مضامین میں ان کی توقع کے مطابق نمبرات نہیں ملے ہیں جنہیں دوبارہ جانچ کے لئے اپیل کریں گے ، اور امید جتائی کہ اس کے بعد ان کے کامیابی کی شرح میں اور اضافہ ہوگا۔ ان کے ہم جماعت مصعب عابیدہ نے بتایا کہ جب  یونیورسٹی کی جانب سے رینکنگ کی فہرست جاری ہوگی تو امید ہے کہ محمد شارف قاضیا یونیورسٹی کی سطح پر پہلے یا دوسرے رینک پر ہونگے ، انشاء اللہ ۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کی سطح پر رینکنگ کی فہرست نتائج کے دو تین ماہ بعد جاری ہوتی ہے اور امیدہے کہ ہرسال کی طرح طالبات تو ضرور رینکنگ میں ہونگی ہی لیکن اس مرتبہ لڑکوں سے بھی رینک حاصل کرنے کی توقع ہے۔


Share: