ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انڈونیشیا میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 131ہو گئی

انڈونیشیا میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 131ہو گئی

Thu, 09 Aug 2018 11:44:36    S.O. News Service

جکارتہ،9؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انڈونیشیا میں زلزلے کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 131 ہو گئی ہے۔

حکام نے بدھ کے دن بتایا کہ اس قدرتی آفت کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اتوار کے دن سیاحتی مقام لومبوک میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی۔

بتایا گیا ہے کہ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور مالی نقصان کا درست اندازہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


Share: