انکولہ:25؍اگست (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے نیلم پور کراس قومی شاہراہ 66پر سرکاری مسافر بس اور مچھلی سپلائی کرنے والی لاری کے درمیان ہوئی ٹکر کے نتیجےمیں بس ڈرائیور زخمی ہوگیا مگر بس پر سوار سبھی 23مسافر محفوظ رہ گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بس اور لاری کے درمیان ہوئی ٹکر کے نتیجےمیں لاری میں موجود لاکھوں روپیوں کی مچھلی برباد ہوگئی ۔ اسی طرح سڑک کنارے کھڑی کی گئی ایک بائک بھی لاری کے اندر پھنس جانے سے بائک کو کافی نقصان پہنچاہے۔
لاری انکولہ سے کاروار کی طرف جارہی تھی توہبلی۔ کاروار روٹ کی سرکاری بس انکولہ بس اسٹینڈ کی طرف جارہی تھی ۔ انکولہ شہر میں داخل ہونےو الے کنکنیشور روڈ پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ تو بس کو قومی شاہراہ سے ہی گزرناتھا۔بس سے ٹکرانے کے بعد لاری سڑک کنارے موجود بجلی کے کھمبے پر پلٹ گئی ہے۔ لاری میں پھنسے ڈرائیور کو فائر برگیڈ عملے کے تعاون سے باہر نکالاگیا۔ انکولہ بس ڈپو مینجر اور فائر برگیڈ عملہ نے پولس کے ساتھ جائے وقوع پرپہنچ کر معائنہ کیاہے۔