ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ میں ساگوانی لکڑی سپلائی کے دوران سواری سمیت ملزم گرفتار

انکولہ میں ساگوانی لکڑی سپلائی کے دوران سواری سمیت ملزم گرفتار

Tue, 26 Feb 2019 17:49:05    S.O. News Service

انکولہ :26؍فروری (ایس او نیوز) ساگوانی لکڑی کے تنوں کو سواری کے ذریعے سپلائی کئے جانےکے دوران میں سواری سمیت ملزم کو ماستی کٹا فاریسٹ محکمہ افسران نے گرفتار کرتے ہوئے کیس درج کرلیا ہے۔

کمٹہ تعلقہ سنتے گولی کے عبدالرحیم محمد اسحاق ہی گرفتارشدہ ملزم ہے، ماستی کٹا زون کے جنگلات سے ساگوانی کے درختوں کو کاٹ کر سپلائی کئے جانے کے دوران میں فاریسٹ محکمہ کے افسران سواری کا پیچھا کرتے ہوئے سواری سمیت ملزم کو اپنی تحویل میں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ضبط شدہ ساگوانی لکڑی کی قیمت قریب ایک لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ فاریسٹ آفیسر کے گنپتی اورمعاون آفیسر ننجڈپا کی رہنمائی میں ماستی کٹا زون فاریسٹ آفیسر وی پی نائک کی قیادت میں کارروائی انجام دی گئی ۔


Share: