ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ : مزدور ی کے لئے گھر سےنکلا شخص لاپتہ : پولس تھانے میں شکایت درج

انکولہ : مزدور ی کے لئے گھر سےنکلا شخص لاپتہ : پولس تھانے میں شکایت درج

Wed, 26 Oct 2022 18:56:08    S.O. News Service

انکولہ:26؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)مزدوری کےلئے گھر سےنکلا ایک شخص لاپتہ ہونے کی واردات شہر کے کنتری میں پیش آئی ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت اکرم خان ابراہیم خان (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ 29ستمبر کی صبح 7بجے مزدوری کے لئے نکلے اکرم خان گھر نہیں لوٹے تو ان کی والدہ زیب النساء نے پولس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ 5فٹ  5انچ طویل اکرم خان کنڑا، کونکنی ، ہندی ، اردو زبان جانتےہیں۔سانولہ رنگ ، گول جسم سیاہ سفید بال  ہیں۔ سیاہ رنگ کی لکیروں والا سرخ شرٹ  اور کالی رنگ کی ہاف پیانٹ پہنے ہوئے تھے۔ اگر متعلقہ شخص کہیں نظر آیا تو انکولہ پولس تھانہ نمبر 08388-220333۔ موبائیل 9480805250 یا پھر 9480805268پر رابطہ کرنے کہاگیا ہے۔


Share: