ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ :فاریسٹ اے سی ایف پرشوتم پائی کے گھر اور دفتر پر اے سی بی پولس کا چھاپہ:جائیداد سے متعلق دستاویزات ضبط

انکولہ :فاریسٹ اے سی ایف پرشوتم پائی کے گھر اور دفتر پر اے سی بی پولس کا چھاپہ:جائیداد سے متعلق دستاویزات ضبط

Thu, 14 Dec 2017 19:59:36    S.O. News Service

انکولہ:14/ دسمبر(ایس اؤنیوز) اپنی آمدنی سے زائد جائیداد کے الزام کاسامنا کررہے معاون فاریسٹ آفیسر پی کے پائی کے کرایہ والے مکان ، دفتر سمیت 5جگہوں پر اے سی بی پولس نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے اہم دستاویزات کو حاصل کی ہے۔

تعلقہ میں گذشتہ 2سالوں سے اے سی ایف کے عہدے پر فرائض انجام دینے والے پی کے پائی کے متعلق غیر قانونی طورپر جائیداد جمع کرتے ہوئے رشوت خوری کا الزام عائد کرتے ہوئے اے سی بی پولس کو اطلاع دی گئی تھی ۔ جس کو لے کر بدھ کی صبح 6 اے سی بی پولس سپرنٹنڈنٹ ونشی کرشنا کی رہنمائی میں وندھی گلی میں پی کے پائی کے کرایہ گھر اور دفتر کے پر بیک وقت چھاپے مارے گئے۔

اے سی بی انسپکٹر راگھویندرکی قیادت والی ٹیم فاریسٹ دفتر پر چھاپہ مار کر اہم جانکاری کو حاصل کی تو اے سی بی انسپکٹر منجوناتھ کوسوگل کی قیادت والی ایک دوسری ٹیم اے سی ایف پائی پی کے کے گھر پر چھاپہ مارا ۔ اچانک ہوئی چھاپہ ماری سے فاریسٹ عملہ حیرت زدہ تھا۔ ا س دوران محکمہ کے دفتر کے تمام کاموں کو روک کر قریب 12گھنٹے تک اے سی بی پولس نے جانچ پڑتال کی۔ چھاپہ ماری میں اے سی بی عملہ جکننور، وریش جولد، ایم کریگار، مہیش ، چندرشیکھر، لوکیش ، ملا سمیت کئی ایک شریک تھے۔

بیرونی ملک میں تیار کردہ پستول ضبط : فاریسٹ آفیسر پی کے پائی دھارواڑ شہر کے مشہور سلور آرچڈ میں ذاتی گھر ہے، اے سی بی کے ڈی وائی ایس پی ،ایم وی ملاپور کی قیادت میں چھاپہ ماری پولس ٹیم نے چھان بین کی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پی کے پائی اپنی تمام جائیداد اپنی بیوی کے نام سے رجسٹرڈ کروائی ہے۔ اس کے علاوہ بیرونی ملک میں تعمیر کردہ ایک پستول ضبط کرلی ہے۔ اس کے علاوہ ہبلی میں پی کے پائی کے بھائی سروتم کے گھر پر اے سی بی پولس نے چھاپہ مارتےہوئے کئی اہم دستاویزات کو حاصل کیاہے۔ اس کے سوا ان کے بھائی کی ملکیت والے دوائیوں کے گودام پر چھاپہ مارکر حساب کتاب کی دستاویزات کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ فاریسٹ آفیسر پی کے پائی کے ہبلی، دھارواڑ ،انکولہ کے گھروں اور دفتر پر چھاپہ مار کر جائیداد کے متعلق دستاویزات کو ضبط کرلینے کی بات کہی جارہی ہے۔


Share: