بنگلورو،6جون (پی ٹی آئی ) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاست کے محکمۂ ٹرانسپورٹ کو ایک پینل قائم کرنے کی ہدایت دی ہے جس کے ذریعہ ایپ کی بنیاد پر کیاب فراہم کرنے والے اولا اور اوبر بھی شامل ہیں ،کے خلاف الزامات پر غور کریں ۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ایپ کی بنیاد پر کیب فراہم کرنے والے اولا اور اوبر سرویس پر الزام ہے کہ وہ اپنے ڈرائیوروں کو بہت کم تنخواہ دیتے ہیں اور وہ خود اچھا خاصا نفع کمانے میں مصروف ہیں ۔ اس لئے اس معاملہ کو جل از جلد نپٹانا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ٹرانسپورٹ افسران اس پر غور کرتے ہوئے ایک کمیٹی قائم کریں تاکہ اس کے ذریعہ معاملہ کی تحقیق کی جاسکے ۔ واضح رہے کہ اس سلسلہ میں تبادلہ خیال کرنے کیلئے ٹیکسی ڈرائیوروں اور اونر اسوسی ایشن اور اوبر کے و فد کی ایک میٹنگ طلب کی گئی تھی جس کی قیادت وزیر اعلیٰ نے کی تھی ۔ اس دوران ڈرائیوروں نے بتایا کہ بہت سارے کیاب انڈسٹری میں قائم رہنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جبکہ ان کی آمدنی گھٹ گئی ہے کیونکہ ایپ فراہم کرنے ولی کمپنی نے انہیں دیئے جارہے معاوضے اور دوسری ترغیبی رقومات میں کمی کردی گئی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ایپ کی بنیاد پر کیاب کی خدمات فراہم کرنے والوں کا ان کے روائتی ٹیکسی خدمات پر بھی اثر پڑا ہے۔ دریں اثناء اوبر کے ترجمان نے یہ یقین دلایا ہے کہ کمپنی ان معاملوں کو سلجھانے میں قدم اٹھائے گی اور ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر مستقل آمدنی کے مواقع فراہم کرے گی ۔ 2جون کو محکمہ ٹرانسپورٹ نے اولا اور اوبر کو مصروف اوقات میں گاہکوں سے اضافی کرایہ وصول کرنے کے لئے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی تھی اور انہوں نے ان سے صفائی طلب کی ہے کہ وہ کیوں اوقات کی بنیاد پر کرایہ لیتے ہیں اور قانون کے مطابق فی کلومیٹر کے حساب سے کرایہ کیوں نہیں لیتے ۔ کرناٹک ٹیکسی مالکان ، ڈرائیوروں اور آپریٹرس اسوسی ایشن کے صدر ایس حمید اکبر علی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام کیابس کے لئے یکساں کرایہ مقرر کرے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کیاب کی خدمات فراہم کرنے والوں کے درمیان اپنی خدمات میں مقابلہ ہونا چاہئے نہ کہ کرایوں میں ۔