نئی دہلی 23اگست(آئی این ایس انڈیا) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ پسماندہ طبقات کی ترقی کے لیے ذات کی مردم شماری کا نفاذ بہت ضروری ہے۔ آج بہار کے سی ایم نتیش کمار کی قیادت میں کئی رہنماؤں نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی تاکہ ذات کی مردم شماری کروانے کا مطالبہ کیا جائے۔
اویسی کی پارٹی کے لیڈر اختر الایمان بھی بہار کے رہنماؤں کے وفد میں شامل تھے۔اویسی نے ذات کی مردم شماری کرانے کی وکالت کرتے ہوئے کہاہے کہ ذات کی مردم شماری ہونی چاہیے۔ مودی جی کے پاس پارلیمانی طاقت ہے ، انہیں قانون بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہاہے کہ او بی سی کی ذیلی درجہ بندی بھی ضروری ہے۔