ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اویسی پر حملہ کرنے والوں کا بی جے پی کنکشن

اویسی پر حملہ کرنے والوں کا بی جے پی کنکشن

Mon, 07 Feb 2022 08:56:36    S.O. News Service

ہاپوڑ،7؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی)اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لیے گئے سچن شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا رکن ہے-

انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ اس کی بی جے پی کی رکنیت کی پرچی ہے- اس سلپ کے مطابق اس کا ممبر شپ نمبر1012334171ہے-سچن کے فیس بک پروفائل کا نام دیش بھکت سچن ہندو ہے، جہاں اس نے گوتم بدھ نگر کے ایم پی اور سابق وزیر مہیش شرما، ایم پی ستیہ پال سنگھ، یوپی بی جے پی کے سابق صدر لکشمی کانت واجپئی اور ایم ایل سی سری چند شرما جیسے بی جے پی کے لوگوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اے ایس پی (ہاپوڑ)سرویش مشرانے دی کوئنٹ کو بتایاکہ یہ وہی ہے جیسے ہم کٹر ہندو کہہ سکتے ہیں،سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیو دیکھنے کے بعد وہ اور زیادہ بنیاد پرست ہوگیا ہے-

واضح رہے کہ اویسی پر ہاپوڑ ضلع کے پلکھوا کے قریب چھجارسی ٹول پلازہ پر حملہ ہوا تھا-سچن کے بی جے پی رکن ہونے کے دعوے پر اتر پردیش پولیس کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے-

اے ایس پی مشرا کے مطابق،2021 میں اس کے خلاف دفعہ307(قتل کی کوشش)کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا- دوسری طرف، دوسرا ملزم شبھم ہے، جو کم معروف ہے-اے ایس پی مشرا کے مطابق شبھم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، وہ سچن کے رابطے میں آیا تھا- شبھم نے خود کو غازی آباد پولیس کے حوالے کر دیا تھا-

سہارنپور کے دیہی ایس پی اتل شرما نے شبھم کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ شبھم پرمود کا بیٹا ہے، جس کا تعلق نکور، سہارنپور کے سامپلہ بیگم پور کا رہنے والا ہے- اس کے والدین کا انتقال ہو چکا ہے، اس کی صرف ایک بہن ہے، جو این سی آر میں رہتی ہے- وہ اپنے گاؤں کم ہی آتا ہے - اس کے علاوہ ہم مزید معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں-


Share: