ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُترکنڑا ضلع پنچایت صدر بھٹکل کی جئے شری موگیر کی ذات پر تنازعہ : ڈپٹی کمشنر کو قطعی رپورٹ دینے کی ہدایت

اُترکنڑا ضلع پنچایت صدر بھٹکل کی جئے شری موگیر کی ذات پر تنازعہ : ڈپٹی کمشنر کو قطعی رپورٹ دینے کی ہدایت

Tue, 18 Apr 2017 17:38:56    S.O. News Service

کاروار:18/اپریل(ایس اؤنیوز)ذات ریزرویشن معاملےکو لے کر اترکنڑا ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیرکا منتخب ہونا اور صدر کے عہدے پر فائز ہونے کو لے کر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔اس تعلق سے  شہریوں کے حقوق کے ڈائریکٹوریٹ نے  ڈپٹی کمشنر کوتحریری ہدایت دی ہے کہ اترکنڑا ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر نےپسماندہ ذات کی سرٹی فیکٹ  پر انتخابات لڑتے ہوئے منتخب ہوئی ہیں لیکن وہ پسماندہ ذات کی نہیں ہیں، اس لئے ان کی ذات کے متعلق حتمی فیصلہ لے کر حکم نامے کے ساتھ آگے کی کارروائی کرے۔

بھٹکل کے کرناٹکا دلت سنگھرش سمیتی کے صدر ماروتی بی پاؤسکر نے شہری حقوق ڈائرکٹوریٹ کو خط لکھتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ جئے شری گروداس موگیر پسماندہ طبقہ -1کی فہرست میں شامل ’’موگیر ‘‘ذات سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے بھٹکل کے تحصیلدار سے پسماندہ ذات ’’موگیر‘‘کے نام پر جھوٹی سرٹیفکٹ لی ہے اور پسماندہ ذات کے لئے مختص  ہیبلے ضلع پنچایت کی سیٹ پر جیت حاصل کی ہے۔اس سے سرکار اور اصلی پسماند ہ ذات والوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا  تھا کہ جئے شری کی ذات کے تعلق سے مناسب تحقیقات ہو اور ضروری قانونی کارروائی کی جائے۔

دلت سنگھرش سمیتی کے صدر کے خط پر کارروائی کرتے ہوئے منگلورو علاقائی دفتر کے پولس ڈائرکٹر نے جئے شری موگیر کی ذات کے متعلق تفتیش کرنے کے بعد رپورٹ سونپی تھی،پتہ چلا ہے کہ اس مسئلے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے پر اس شکایت میں سچائی ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔اس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کو اپنے طور پر تحقیقات کرتے ہوئے تمام دستاویزات کے ساتھ اس مسئلے پر اپنی قطعی رپورٹ اور فیصلہ شہریوں کے حقوق کے ڈائریکٹوریٹ کو بھیجنے کی ہدایت مذکورہ ڈائریکٹوریٹ کے اڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے جاری کی ہے۔

Share: