ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی میں نمّا ناڈو اوکوٹا کے زیر اہتمام ایس ایس ایل سی اور پی یوسی طلبا و طالبات کی تہنیت

اُڈپی میں نمّا ناڈو اوکوٹا کے زیر اہتمام ایس ایس ایل سی اور پی یوسی طلبا و طالبات کی تہنیت

Sun, 04 Jun 2023 21:07:57    S.O. News Service

اُڈپی: 4؍جون(ایس اؤ نیوز ) اُڈپی ضلع نمّا ناڈواوکوٹا کی طرف سے ایس ایس ایل سی اور پی یوسی میں کامیاب ہونے والے ہونہارطلبا وطالبات کے لئے کیرئیر گائیڈنس سمیت تہنیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ہونہار بچوں نے شرکت کرتے ہوئے تہنیت کو قبول کیا۔

اوکوٹا کے یواے ای کے صدر سلیم باجی نے اس موقع پر خطاب کرتےہوئے کہاکہ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ معاشرہ اتحاد کا مظاہرہ کرے، اپنے تشخص کی بقا کے لئے جدوجہد کرنی ہوگی اس کے لئے تعلیم بے حد ضروری ہے۔ اسلام میں تعلیم کو ترجیح دی گئی ہے، تعلیم سے ہی ترقی ممکن  ہے انہوں نے اپیل کی کہ اسی کے ذریعے ملت کو مستحکم کرے۔

مہمان خصوصی کے طورپر نما ناڈو کے بانی صدر محمد سلیم اور صنعت کار یو ایس واحد داؤد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اوکوٹا کے ضلعی صدر مشتاق احمد بیلوے نے پروگرام کی صدارت کی۔ پروگرام میں ریسورس پرسن محمد رفیق ماسٹر، سنان زکریا، محمد حنیف پتور،اوکوٹا کے جنرل سکریٹری محمد حسین کارکلا، خازن عبدالحمید موڈبیدرے ، ضلعی خازن سید اجمل شرور ،نماناڈواترکنڑاضلع  کے صدرعنایت اللہ شاہ بندری وغیرہ موجود تھے۔

پروگرام کا آغاز احمد سعود کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ اوکوٹا کے جنرل سکریٹری مولانا ضمیر احمد رشادی نے استقبال کیا۔ نائب صدر ابو محمد کنداپور نے شکریہ کلمات اداکئے۔ تنظیمی سکریٹری حسین ہائیکاڑی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔


Share: