ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی کے منی پال میں سماع خراشی کرنے والے سائلنسروں کو روند کرکیا گیا برباد

اُڈپی کے منی پال میں سماع خراشی کرنے والے سائلنسروں کو روند کرکیا گیا برباد

Thu, 04 Feb 2021 20:25:00    S.O. News Service

اُڈپی:4؍فروری (ایس اؤ نیوز)منی پال پولس تھانہ حدود میں سماع خراشی کرنے والے  سائلنسر کو ضبط کرتےہوئے پولس نے قریب 51 سائلنسروں کو بلڈوزر کے ذریعے روند کر برباد کردیا۔

ضلع ایس پی وشنو وردھن نے اس سلسلےمیں بتایا کہ منی پال پولس تھانہ حدود میں بڑی بڑی بھدی آوازوں سے علاقے کے باشندوں کو کرکرا کرنے والے بائک سواروں کے سائلنسر وں کو ضبط کرلیاگیا ہے۔ فی الوقت 51سائلنسروں کو بلڈوزر کے ذریعے کچل کر غیر استعمال کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ  ضلع بھرکے پولس تھانہ حدود  میں اس طرح سماع خراشی کرتےہوئے فضائی آلودگی پیدا کرنےو الے سائلنسر وں کو ضبط کرتے ہوئے  بلڈوزر کے ذریعے روندا جائے گا۔ اس سلسلےمیں کوئی رو رعایت نہیں کی جائے گی۔

WhatsApp_Image_2021-02-04_at_7_37_43_PM.jpeg


Share: