ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی : اختلافات کے باوجود ہم متحد ہیں ؛ہمارا اتحاد بے مثال ہے: مرکزی حکومت کو قاضی کی تاکید

اُڈپی : اختلافات کے باوجود ہم متحد ہیں ؛ہمارا اتحاد بے مثال ہے: مرکزی حکومت کو قاضی کی تاکید

Fri, 28 Oct 2016 21:41:50    S.O. News Service

منگلورو  :28/اکتوبر(ایس او نیوز)اپنے ذہنوں سے اس گندگی کو دور کیجئے کہ مسلمان آپس میں منقسم ہیں ، ہزار اختلافات کے باوجود ہم متحدہیں، شریعت کے معاملے میں کوئی بھی مداخلت کی جرأت  نہ کرنے کی اُڈپی کے چیف قاضی بیکل ابراہیم مسلیار نے مرکزی حکومت کو سخت تاکید کی ۔

شہر میں ڈی سی دفترکے سامنے ایس جی یو، ایس جے ایم، ایس وائی ایس، ایس ایس ایس ایف ، ایس ایم اے ، ایس ای ڈی سی ، کے ایم جے سی ، کے سی ایف نامی تنظیموں کے اشتراک سے شریعت میں مداخلت کی مذمت اور یکساں سول کوڈ مخالف میں منعقدہ احتجاجی جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ چیف قاضی نے اپنی بات جاری رکھتےہوئے کہاکہ اسلام مکمل دین ہے ، جس میں خارج اور داخل کا کوئی موقع نہیں ہے، اس طرح رد کرنے اور نیا داخل کرنےکی حضرت محمد ﷺ کو بھی اجاز ت نہیں ، جب معاملہ اتنا اہم اور سخت ہے اس کے باوجود  مرکزی حکومت طلاق ثلاثہ کے بہانے میں شریعت میں  مداخلت کرنے کی جو کوشش کررہی ہے ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں ، اگر کوئی ایسی حرکت کرتاہے تو ملک میں مسلمانوں کی زبردست مخالفت کا سامنا کرنے کی بات کہی ۔ چیف قاضی طلاق پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اسلام میں مرد وعورت کے حقوق  کو بیان کیا۔ جس طرح کو مرد کو طلاق کا حق ہے بالکل اسی طرح عورت کو خلع لینے کا حق دیا گیا ہے۔ لیکن اسلام کے اصول وضوابط کے خلاف اور ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے مرکزی حکومت نے جو رویہ اختیار کیا ہے اس کے خلاف پورے مسلمان متحد ہونے کی بات قاضی نےمرکزی حکومت سے کہی ۔ پروگرام میں  ایس ایس ایف کے ریاستی صدر ایس کے ایم شافعی سعدی بنگلورو، ایم ایس ایم عبدالرشید زینی ، اشار کے مدیر عبدالحمید بجپے ، ایس وائی ایس کے ریاستی صدر کے پی حسین سعدی ، ایچ آئی ابو سفیان ابراہیم مدنی ، ایم پی اشرف سعدی ملور وغیرہ موجود تھے۔


Share: