ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی: طالبہ کے موبائیل کو لنک بھیج کربینک اکاونٹ سے نکالی گئی 80 ہزار کی رقم

اُڈپی: طالبہ کے موبائیل کو لنک بھیج کربینک اکاونٹ سے نکالی گئی 80 ہزار کی رقم

Mon, 20 Feb 2023 18:30:16    S.O. News Service

اُڈپی:20؍ فروری (ایس اؤ نیوز ) ایک طالبہ کے موبائیل پر لنک بھیج کر اس کے بینک اکاؤنٹ سے  80602روپئے  نکالا گیاہے، جس کو لے کر طالبہ نے اُڈپی کرائم پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے۔

پولس تھانہ میں دی گئی شکایت کے مطابق روپ شری ایم سی نامی طالبہ اپنی پڑھائی کے لئےدرکارکتابوں کا آن لائن آرڈر بُک کیا تھا۔ کتابیں آرڈر دینے کے ایک ہفتہ بعد بھی موصول  نہیں ہوئیں  تو گوگل سرچ کے ذریعے  متعلقہ کورئیر کا پتہ ڈھونڈ کر اس میں درج موبائیل نمبر پر رابطہ کیا ۔

 رابطہ ہونےپر ایک شخص نے  خود کو کورئیر کا ملازم بتاتے ہوئے طالبہ کے موبائیل پر ایک لنک بھیجا اور اُس پر ،کلک کرکے تفصیلی جانکاری لی ۔جس کے فوری بعد اس کے بینک اکاونٹ سے رقم جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جملہ 19مرتبہ ٹرانزیکشن کرتےہوئے اس کے ایچ ڈی ایف سی بینک کنداپور کے اکاؤنٹ سے کل 80،602روپئے  نکالے گئے ہیں۔ معاملے کولےکر کرائم پولس  چھان بین کررہی ہے۔


Share: