ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڑیسہ میں نوین پٹنائک کو جھٹکا، ممبرپارلیمنٹ جے پانڈا نے دیا استعفیٰ

اُڑیسہ میں نوین پٹنائک کو جھٹکا، ممبرپارلیمنٹ جے پانڈا نے دیا استعفیٰ

Mon, 28 May 2018 22:49:38    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )اُڑیسہ میں برسراقتدار جماعت بیجو جنتا دل کے ممبرپارلیمنٹ جے پانڈا نے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک سے بڑھتی تلخی کے دمیان پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔جے پانڈا نے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک کو بھیجے خط میں لکھا ہے کہ بی جے ڈی جس سیاست کی طرف گرتی جارہی ہے، اس سے مایوس ہوکر بے حد بھاری من سے میں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ لوک سبھا اسپیکر کو بھی اپنے فیصلے کے بارے میں مطلع کریں گے۔اُڑیسہ کے عظیم رہنماوں میں شمارجے پانڈا سال 2000 سے ہی بی جے ڈی کے ممبرپارلیمنٹ رہے ہیں۔ اس سال جنوری میں پارٹی نے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے معطل کردیا گیا تھا۔


Share: