ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اٹلی کے دی روسسی جرمنی کے خلاف نہیں کھیل پائیں گے

اٹلی کے دی روسسی جرمنی کے خلاف نہیں کھیل پائیں گے

Thu, 30 Jun 2016 22:38:08    S.O. News Service

مارسیلی،30جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چوٹ سے برسرپیکار اٹلی کے مڈفیلڈر ڈینیل دی روسسی ہفتہ کو عالمی چمپئن جرمنی کے خلاف ہونے والا یورو 2016فٹ بال چمپئن شپ کا کوارٹر فائنل میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔اٹلی کے طبی عملے نے یہ بات کہی۔انتونیو کوتے کی ٹیم کیلئے دی روسسی مضبوط کھلاڑی ہیں۔اٹلی نے ٹورنامنٹ سے پہلے کی پیشن گوئی کو مسترد کرتے ہوئے گروپ ای میں سب سے اوپر جگہ پر پہنچ کر پیر کو سابق چمپئن اسپین کو باہر کر دیا تھا۔دی روسسی ران کی شدید چوٹ سے برسرپیکار ہیں جو انہیں سپین 2.0کی فتح کے دوران لگی تھی۔اٹلی کے ٹیم ڈاکٹر ینریکو کاسٹیلاکی نے کہا کہ روما کا یہ مڈفیلڈر ہفتہ کو بورڈیوکس میں جرمنی کے خلاف ہونے والے مقابلے میں نہیں کھیل پائے گا۔
جنوبی افریقہ کی خاتون گولفر این نے کہا، ریو میں نہیں کھیلیں گی


Share: