ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپنے ملک کی ترجیحات کو ہندوستان کی ترقی سے جوڑیں غیر مقیم ہندوستانی باشندے:صدرجمہوریہ

اپنے ملک کی ترجیحات کو ہندوستان کی ترقی سے جوڑیں غیر مقیم ہندوستانی باشندے:صدرجمہوریہ

Thu, 11 Jan 2018 11:07:39    S.O. News Service

نئی دہلی ،10؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صدر رام ناتھ کووند نے آج غیر مقیم ہندوستانی ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اپنے ملک کی ترجیحات کو ہندوستان کی ترقی کے ساتھ شامل کریں اور اس بات پر توجہ دیں کہ دونوں ایک ساتھ کس طرح آگے بڑھ سکتے ہیں۔غیر مقیم ہندوستانی ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ہندوستان میں سرمایہ کاری، کاروبار اور ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں۔آپ کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے ملک کی ترجیحات کو ہندوستان کی ترقی سے جوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ اس بات پر بھی توجہ دیں کہ دونوں کا ایک ساتھ کس طرح آگے بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک شاندار جمہوریت ہے ۔یہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور غیر مقیم ہندوستانی ایسے اعتدال پسند اور اقدار پر مبنی طرز عمل کو آگے بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔کووند نے کہا کہ اسی کی بنیاد پر غیر مقیم ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کو ان ممالک میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع ملا جس ملک کے وہ شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے مختلف ممالک میں غیر مقیم ہندوستانی کمیونٹی کی کامیابیوں کا ذکر کرنا ہویہ مختلف ممالک میں ان کے کاموں سے بھرے ہوئے ہیں۔ہمیں غیر مقیم ہندوستانیوں کے کاموں اور شراکت پر فخر ہے۔


Share: