نئی دہلی،یکم جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جموں کشمیر ہائی کورٹ نے مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں کشمیر اور لداخ کی ضلع عدالتوں میں 33 غیر گزیٹیڈ عہدوں کو بھرنے کے لئے دیئے گئے اشتہارات نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔اپوزیشن نے گزشتہ سال اگست میں دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد تمام ہندوستانیوں سے درخواست منگائے جانے کی شدید مخالفت کی تھی۔جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے سنجے کنارہ نے 26 دسمبر 2019 کو خالی عہدوں کو بھرنے کے لئے اشتہار دیا تھا۔اس میں درخواست کو بھرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2020 دی گئی تھی۔دھارنے منگل کی شام کو ایک تازہ نوٹیفکیشن جاری کر کہاکہ تمام متعلقہ لوگوں کی معلومات کے لئے یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ 26 دسمبر 2019 کے اشتہارات نوٹس کو فوری طور پر واپس لیا جاتا ہے جس میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں غیر گزیٹیڈ زمرے میں مختلف عہدوں کے لئے درخواست مانگی گئی تھی۔نوٹیفکیشن واپس لینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے لیکن مختلف اپوزیشن جماعتوں کے مظاہروں کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔نیشنل کانفرنس، جے کے این پی پی اور بائیں سمیت مختلف اپوزیشن جماعتوں نے جموں کشمیر میں سرکاری ملازمتوں میں مقامی لوگوں کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ کیا ہے۔مقامی لوگوں کے لئے جموں و کشمیر میں ملازمتوں کے معاملے پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کسل نے منگل کو ایک پریس کانفرنس نے کہاکہ حکومت کو مختلف تجاویز ملی ہیں اور ان کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔