اڈپی،10؍ دسمبر (ایس او نیوز) شہر کے گرڈی بنرجے علاقے میں کل ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں اپنی بیماری سے پریشان ایک 15 لڑکی نے خود کشی کرلی ۔
مہلوک لڑکی کا نام باگلکوٹ کی رہنے والی دیپا بتایا گیا ہے ۔ جو کہ اپنے والدین کے ساتھ کرایہ کے مکان میں رہتی تھی اور مقامی اسکول میں 9 ویں جماعت کی طالبہ تھی ۔
سٹی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پرمود کمار نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کو اجرکاڈو ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ۔