ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : سنتے کٹَے میں پیش آیا درد ناک سڑک حادثہ ۔ باپ اور بیٹی نے گنوائی جان 

اڈپی : سنتے کٹَے میں پیش آیا درد ناک سڑک حادثہ ۔ باپ اور بیٹی نے گنوائی جان 

Wed, 02 Mar 2022 13:07:55    S.O. News Service

اُڈپی، 2۳ مارچ (ایس او نیوز) آج صبح سنتے کٹّے جنکشن پر پیش آئے درد ناک سڑک حادثہ میں ایک باپ اور بیٹی موت کا شکار ہوگئے ۔ جن کی شناخت ٹی گنیش پائی اور گائیتری پائی کے طور پر کی گئی ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ گائیتری ہبلی سے اڈپی آئی تھی اور اسے اپنی اسکوٹر پر اس کے والد گنیش پائی گھر لے جارہے تھے ۔ اس دوران سنتے کٹّے جنکشن کراس کرتے وقت کیرالہ سے کولور جانے والی سرکاری ایئر کنڈیشنڈ بس نے اسکوٹر کو ٹکر ماری ۔ تصادم کے نتیجے میں گائیتری نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ جبکہ اس کے والد نے اسپتال پہنچنے کے بعد آخری سانس لی ۔ معلوم ہوا ہے کہ گنیش (58 سال) کوسٹل سیکیوریٹی فورس میں اے ایس آئی کے طور تعینات تھے ۔ اڈپی ٹریفک پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔


Share: