حصار22جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آل انڈیا مسلم کلیان کمیٹی نے ہریانہ کے ضلع نوح کے باشندہ اکبر خان کے راجستھان کے الور میں ماب لنچنگ کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے متوفی کے خاندان کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ اور بیوی کو سرکاری نوکری دیئے جانے کا آج کامطالبہ کیاہے۔کمیٹی کے کنوینر ہرپھول خان بھٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ راجستھان میں اس سے قبل بھیڑ کی طرف سے قتل کے واقعات میں سخت کارروائی کی گئی ہوتی تو آج یہ واقعہ نہیں ہوتا۔