ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اکھلیش یادو کے قریبی اجے چودھری کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے

اکھلیش یادو کے قریبی اجے چودھری کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے

Tue, 04 Jan 2022 21:28:48    S.O. News Service

نوئیڈا،4؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کے ایک اور قریبی اے سی ای گروپ کے مالک اجے چودھری کے ٹھکانوں پر منگل کی علی الصبح انکم ٹیکس نے چھاپے ماری کی کارروائی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ چھاپے ماری چودھری کے دہلی، نوئیڈا، آگرہ اور ممبئی سمیت دیگر 40 ٹھکانوں پر چل رہی ہے۔ اجے چودھری قومی راجدھانی دہلی (این سی آر) کے بڑے بلڈر ہیں اور وہ اکھلیش یادو کے قریبی بھی ہیں۔

موصول اطلاع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی آگرہ اور نوئیڈا اکائی نے چودھری کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی کارروائی کو انجام دیا ہے۔ اے سی ای گروپ کے دہلی این سی آر کے علاوہ کئی دیگر شہروں میں عمارتوں کی تعمیر کے پروجکٹ چل رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اکھلیش کے قریبی و ایس پی ایم ایل سی پشپ راج جین سمیت قنوج کے دیگر عطر کاروباریوں کے ٹھکانوں پر پہلے سے ہی محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپے ماری گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے۔


Share: