ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اگر آپ بے گھر ہیں تو گھر کے لئے عرضی دیجئے؛ 30 جولائی آخری تاریخ

اگر آپ بے گھر ہیں تو گھر کے لئے عرضی دیجئے؛ 30 جولائی آخری تاریخ

Wed, 20 Jul 2016 21:20:22    S.O. News Service

کاروار:20/ جولائی(ایس او نیوز)ہاؤسنگ فار آل -2022مہم کے تحت شہری سطح پر ہر ایک شہری کو گھر مہیا کرنےکے مقصدسے ریاستی حکومت کی طرف سے مختلف رہائشی منصوبہ جات کےلئے عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔ ضلع ترقی جاتی منصوبہ کے ڈائرکٹر نے پریس ریلیز کے ذریعے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ مندرجہ ذیل کسی ایک شعبہ کے تحت ایک خاندان کو ایک گھر فراہم کیا جائے گا۔ زمینات کو وسائل سے پُر کرکے جھگی علاقوں کی بازآبادکاری ، کریڈیٹ لنکڈ سبسڈی منصوبہ ، اسپانسر کی قیادت میں ذاتی گھر تعمیر کرنے ، اے ایچ پی شعبہ کے تحت گھر مہیا کیا جائے گا۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ خواہش مند حضرات کی سالانہ آمدنی 87ہزار سے 6لاکھ روپیوں کے اندر ہو۔ مستحقین خاندان کے نام پر کوئی گھر نہ ہو،اور اس سے قبل  سرکار کے کسی بھی منصوبے کے تحت رہائشی سہولیات حاصل نہ کئے ہوں ۔ متعلقہ شہری مقامی اداروں کے باشندے ہونا چاہئے۔ عرضی دینے کے لئے 30جولائی آخری تاریخ ہے، زائد جانکاری ،معلومات اور عرضی نمونہ کے لئے اپنے علاقہ کی میونسپالٹی یا پٹن پنچایت سے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔


Share: