بھٹکل،26؍اگست(ایس او نیوز) پڑوسی علاقہ منکی کے ایک سرگرم نوجوان تعظیم قاضی ندوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر آن لائن وڈیو تکبیر مظاہرہ کا انعقاد کیا تھا جس میں منکی کے ساتھ ساتھ اطراف کے علاقوں کے لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ تعظیم قاضی نے بتایا کہ ادارہ اہل منکی کی طرف منعقدہ اِس مظاہرہ میں کل 84 لوگوں نے شرکت کی تھی۔ تعظیم قاضی ندوی نے میڈیا کو بتایا کہ خوبصورت آواز میں تکبیرات عید کوعام کر کے اطراف کے ماحول کو منور کرنے کے لیے اس مظاہرے کا انعقاد کیا گیا تھا۔اسمظاہرے میں ممتاز مقام حاصل کرنے والے دس مساہمین کو ایک مختصر پروگرام میں انعامات سے نوازا گیا۔
انعام حاصل کرنے والے دس طلبا کے نام یہ ہیں؛ اعصام محمد علی شینگری،شائیحان شکیل ابو حسینا،ترحیب توفیق قاضی، شماس ابو حسینا، علی اذہان شریف، انس ناہید حاجیکا، ماہر شریف مختصر، یوسف ذکریا کڑپاڑی، محمد عبدالجلیل کوچاپو، رائد رشید قاضی شامل۔