ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایئر سیل-میکسس معاملہ: چدمبرم اور کارتی کو راحت

ایئر سیل-میکسس معاملہ: چدمبرم اور کارتی کو راحت

Fri, 31 May 2019 12:15:41    S.O. News Service

نئی دہلی31/ مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ایئر سیل-میکسس معاملے میں جمعرات کو سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کو بڑی راحت ملی۔خصوصی سی بی آئی عدالت نے ان کی گرفتاری پر یکم اگست تک روک لگا دی ہے۔ای ڈی نے عبوری ضمانت کی درخواست پر بحث سے پہلے مزید وقت مانگا ہے۔ای ڈی کا کہنا ہے کہ وہ سنگاپور سے دستاویزات کا انتظار کر رہی ہے۔سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہاکہ اس معاملے میں ایک پیش رفت ہے۔ایک اسپیشل ڈائرکٹر سنگاپور گئے ہیں،اگر ہمیں تین ہفتوں میں کچھ نہیں ملا تو ہم آگے وقت نہیں مانگیں گے۔

دلیل میں چدمبرم کی جانب سے پیش وکیل کپل سبل نے کہا کہ میں اس درخواست کی مخالفت کرتا ہوں،یہ اس طرح سے جاری رہے گا،میرے موکل کی ضمانت عرضی پر سماعت کیوں نہیں ہونی چاہئے؟ آپ اسے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیتے ہیں۔

 


Share: