ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایران میں چابہار بندرگاہ کی ترقی کے لئے امریکہ نے کچھ پابندیوں سے بھارت کو دی چھوٹ

ایران میں چابہار بندرگاہ کی ترقی کے لئے امریکہ نے کچھ پابندیوں سے بھارت کو دی چھوٹ

Wed, 07 Nov 2018 23:29:16    S.O. News Service

واشنگٹن7نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) امریکہ نے ایران میں تیار کئے جا رہے اسٹریٹجک اعتبار سے اہم چابہار بندرگاہ اور اسے افغانستان سے جوڑنے والی ریلوے لائن کی تعمیر کے لئے بھارت کو کچھ پابندیوں سے چھوٹ دے دی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ فیصلہ اس امر کا غماز ہے کہ عمان کی خلیج میں تیار کئے جا رہے اس بندرگاہ میں بھارت کے کردار کو امریکہ تسلیم کرتا ہے۔ اسے اس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ ایک دن پہلے ہی ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر اب تک کے سب سے زیادہ سخت پابندی لگائے اور چھوٹ دینے میں اس کا رخ انتہائی سخت ہے۔ یہ بندرگاہ جنگ سے دوچار افغانستان کی ترقی کے لئے اسٹریٹجک اعتبار سے انتہائی اہم ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کافی غور و خوض کے بعد وزیر خارجہ نے کچھ پابندیوں سے چھوٹ دینے کا انتظام کیا ہے ۔ساتھ ہی یہ ایران کے پٹرولیم مصنوعات کے ملک میں مسلسل درآمدات سے بھی منسلک ہے۔ 


Share: