ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایرٹکٹ ریفنڈ -ہوابازی وزارت سے جواب طلب

ایرٹکٹ ریفنڈ -ہوابازی وزارت سے جواب طلب

Tue, 28 Apr 2020 12:57:01    S.O. News Service

نئی دہلی،28/ اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی) سپریم کورٹ نے ہوابازی کی کمپنیوں کے ذریعہ منسوخ پروازوں کے ٹکٹ منسوخ کرانے پر پوری رقم واپس کرنے کے حکم کی خلاف ورزی کی شکایت والی عرضی پر ہوابازی کی وزارت سے پیر کو جواب طلب کیا-جسٹس این وی رمن،جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ نے غیر سرکاری تنظیم غیر مقیم لیگل سیل کی عرضی پر وزارت اورشہری ہوابازی کے ڈائرکٹوریٹ (ڈی جی سی اے)کو نوٹس جاری کئے -عرضی گزاروں نے پروازوں کے منسوخ ہونے کی وجہ سے منسوخ ہوائی ٹکٹوں کی پوری رقم واپس کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی تھی-

عرضی میں کہاگیا ہے کہ ہوابازی کمپنیاں اپنے مسافروں کو پورا پیسہ واپس کرنے کے بجائے ایک سال تک کا کوپن جاری کررہی ہیں،جو ڈی جی سی اے کے ذریعہ مئی2008میں جاری شہری ہوابازی کی ضرورتوں کی واضح خلاف ورزی ہے -


Share: