ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس ایل سی امتحان ہال میں ڈیجیٹل اورا سمارٹ دستی گھڑیوں پر رہے گی پابندی

ایس ایس ایل سی امتحان ہال میں ڈیجیٹل اورا سمارٹ دستی گھڑیوں پر رہے گی پابندی

Fri, 28 Dec 2018 23:11:53    S.O. News Service

بنگلورو28؍دسمبر (ایس او نیوز)کرناٹکا سیکنڈری ایجوکیشن ایکزامنیشن بورڈ کے صدر ڈاکٹر پی سی جعفر نے اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعے آئندہ سال ایس ایس ایل سی امتحان دینے والے طلبہ کو آگاہ کیا ہے کہ امتحان گاہ میں طلبہ ا سمارٹ یا ڈیجیٹل دستی گھڑیوں کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ طلبہ کو امتحان کے موقع پر وقت دینے دیکھنے کے لئے گھڑیوں کی ضرورت پڑتی ہے، اس لئے دستی گھڑیاں استعمال کرنے کی اجازت تو ضرور ملے گی ، مگر صرف عام گھڑیاں استعمال کی جاسکیں گی۔ ڈیجیٹل اور اسمارٹ گھڑیوں کے استعمال کی اجازت دینے کی صورت میں اس کے غلط استعمال کا پورا امکان ہوتا ہے ۔ اس لئے ان گھڑیوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو پھر امتحان گاہ کے جو نگراں ہونگے ایسے طالب علم کے خلاف کارروائی کریں گے۔


Share: