ہم خیال سیاسی پارٹیاں، سماجی تنظیمیں اور شخصیات اختلافات ختم کرکے متحد ہوجائیں۔اے سعید
نئی دہلی ، یکم جولائی(ایس ا ونیوز؍آئی این ایس انڈیا )سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے انڈیا اسلامک سینٹر دہلی دستر خوان میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر ایڈوکیٹ شرف الدین احمد نے دعوت افطار میں شریک مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید نے تمام ہم خیال سیاسی پارٹیوں، سماجی تنظیموں اور شخصیات سے اپیل کیا کہ وہ اختلافات کو پرے رکھ کر متحد ہوجائیں تاکہ ملک میں جاری سیاسی بحران کے خلاف جدوجہد کو مضبوط کیا جاسکے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید نے اس بات کی خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجود ہ صورتحال سے عام آدمی عدم تحفظ کا شکار ہے ،اس صورتحال کو بدلنے کے لیے تمام ہم خیال پارٹیوں کو متحد ہوکر اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہوگی اور اس ملک کے عوام کو اس صورتحال سے آزاد کرانا ہوگا ۔ جسٹس کولسے پاٹل نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ وہ مہاراشٹرا میں "RSS Free India"مہم چلارہے ہیں اور انہوں نے پر عزم طور پر اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اس مہم میں مزید تیزی لائیں گے۔ SDPIکے اس دعوت افطار میں پارٹی جنرل سکریٹریان افسر پاشاہ، محمد شفیع، الیاس تمبے، ایم کے فیضی،، IGNOUکے وائس چانسلرپروفیسر اسلم پرویز، ڈاکٹر راجندرا پرساد، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدرڈاکٹرسید قاسم رسول الیاس، ڈاکٹر کمال فاروقی، پروفیسر اختر الواسع، لوگ راج سنگھٹن سے سرینواس راگھواوربرجونائک، ملت کانفرنس کے صدرتوقیر رضا خان، پا پولر فرنٹ آف انڈیا کے وائس چیئرمین ای ۔ ایم عبدالرحمن،سکریٹری عبدالواحد سیٹھ، سابق رکن پارلیمان محمد ادیب، راشد علوی، منی شنکر آئیر، آر پی آئی کنوینر اشوک بھارتی،بی ایم پی صدروی ایل متانگ،مسلم مجلس مشاورت سے نوید حامد ، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی، چوتھی دنیا کے مدیر سنتوش بھارتی این ڈی ٹی وی کے معروف صحافی محمد شارق خان،ای ٹی وی اردوسے خورشیدربانی،پریس کلب آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ندیم احمدکاظمی، راجیہ سبھا ٹی وی سے قربان علی، روزنامہ خبریں کے مدیر سید قاسم، آئی بی این سے احتشام، یوسف انصاری، پروفیسر افتخار گیلانی، ایڈوکیٹ محمود پراچہ، ایڈوکیٹ اشوک اگروال،اقبال احمد، عتیق ساجد قریشی، سمیت ملک بھر سے معروف شخصیات شریک رہے۔ اس موقع پر پارٹی کے ریاستی عہدیداران بھی شریک رہے۔جن میں ریاست دہلی کے صدرایڈوکیٹ اسلم احمد،ریاست اتر پردیش کے صدرمحمدکامل،راجستھان ریاستی صدر حافظ منظور علی خان ، مدھیہ پردیش ریاستی صدر ایڈوکیٹ ساجد احمد صدیقی،سمیت دیگرریاستوں کے عہدیداران اور کارکنان شریک رہے۔