گلبرگہ،14؍جون(ایس او نیوز) پٹرول،ڈیزل، پکوان گیس اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کا الزام عائد کرتے ہوئے گلبرگہ میں ممتاز کانگریسی قائیدین پریانک کھرگے رکن اسمبلی و سابق وزیر کرناٹک، ڈاکٹر اجئے سنگھرکن اسمبلی جیورگی و ترجمان ریاستی کانگریس اور سابق ایم ایل سی الم پربھوپاٹل کی قیادت میں کانگریسی کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف زبردست سائیکل ریلی احتجاج منظم کیا۔
تمام احتجاجیوں نے شہر کے لاہوٹی پٹرول پمپ کے قریب اپنی سائیکلوں کے ساتھ جمع ہوکر مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ الزام عائد کیا گیا کہ مودی سرکار عوام کی تباہی پر اتری ہوئی ہے۔ کیونکہ ضروری اشیاء کے دام ایسے وقت آسمان کو چھو رہے ہیں جب کہ ملک کے عوام سخت مشکلات جیسے کہ کورونا وائیریس، بلیک فنگس کے حملوں اور سخت بیروزگار ی کا سامنا کررہے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر اجئے سنگھ نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھ والے تما م ارکان اسمبلی گونگی، بہری سرکار کی غیر انسانی پالیسیوں کے خلاف نہایت مضبوطی کے ساتھ لڑتے رہیں گے۔ اس موقع پر سید احمد شر ن کمارر مودی، ساجد علی رنجولوی، شکیل احمد سرڈگی عاد ل سلیمان سیٹھ، اویز شیخ، ارو پاٹل ذلکی، مظہر عالم خان، چیتن گونائیک، شفیع ہنڈے کار، معراج کلیان والا، افضال محمود، شوانند ہنگنٹی، الماس، لیاقت پٹیل، حمید نثار کے علاوہ مودین پٹیل انبی اور دیگر کانگریسی قائیدین شریک تھے۔