ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایک لڑکی کی شادی دو لڑکوں کے ساتھ رجسٹر کرنے کا معاملہ۔ لڑکی کی ماں کے خلاف کیس درج

ایک لڑکی کی شادی دو لڑکوں کے ساتھ رجسٹر کرنے کا معاملہ۔ لڑکی کی ماں کے خلاف کیس درج

Thu, 09 Aug 2018 12:21:35    S.O. News Service

یلاپور9؍اگست (ایس او نیوز) یلاپور کی ایک لڑکی کی شادی دولڑکوں کے ساتھ رجسٹر کیے جانے کا جو معاملہ سامنے آیا تھا اس میں لڑکی کی ماں کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا  ہے۔

یاد رہے کہ انکولہ کے گنپتی بھٹ کی شادی انکولہ کی رہنے والی اس کی معشوقہ کے ساتھ اکتوبر2017 کاروار کے ایک مندر میں ہوئی تھی۔ 7/فروری کو یہ شادی کاروار سب رجسٹرار دفتر میں رجسٹر بھی ہوگئی۔اب گنپتی بھٹ نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ اس کی بیوی جب اپنے مائیکے چلی گئی تو مبینہ طور پر اس کی ماں نے راجیش بھٹ نامی لڑکے کے ساتھ اس کی دوسری شادی رچا ڈالی اور 23جولائی کو یلاپور سب رجسٹرار دفتر میں یہ شادی بھی رجسٹر کروائی گئی ہے۔

گنیش بھٹ کا کہنا ہے کہ یہ دوسری شادی غیر قانونی ہے ، اس لئے اس کو ختم کرتے ہوئے اس کی بیوی کو اس کے ساتھ رہنے کے لئے بھیج دیا جائے۔

میڈیا میں واقعہ اُچھلنے کے بعد سرکاری  آفسران بھی سکتے میں آگئے، جس کے بعد اب خبر موصول ہوئی ہے کہ پولس نے لڑکی کی ماں کے خلاف ہی معاملہ درج کرلیا ہے۔
 


Share: