نئی دہلی،21؍مئی ( ایس او نیوز؍ایجنسی) وشاکھاپٹنم اے پی اے سی ایکسپریس میں اچانک آگ لگنے سے مسافروں میں افراتفری مچ گئی ۔ بتایاجارہاہے کہ دہلی سے وشاکھاپٹنم جا رہی آندھرپردیش ایکسپریس میں گوالیار اسٹیشن کے پاس اچانک آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔یہ آگ گوالیارکے برلانگراسٹیشن کے پا س بی-6 اوربی 7کوچ میں لگی تھی۔خبر کے مطابق یہ ٹرین گوالیار کے پاس برلا نگر اسٹیشن کے پاس کھڑی تھی۔ تبھی ٹرین میں ایک ایسی کوچ میں آگ کی لپٹے نکلتی دکھیں۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ آگ ٹرین کے چار ڈبوں میں لگا پھیل گئی۔ اس وجہ سے وہاں افراہ تفری کا ماحول ہو گیا۔ حالانکہ غنیمت رہی کہ یہ ٹرین اس وقت روکی ہوئی تھی ، جس وجہ سے تمام مسافر موقعہ پر ہی ٹرین سے نیچے اتر آئے۔