ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بحیرہ عرب سے اُٹھے طوفان ’مہا‘ کے گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ

بحیرہ عرب سے اُٹھے طوفان ’مہا‘ کے گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ

Fri, 01 Nov 2019 22:16:13    S.O. News Service

احمدآباد،یکم نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بحیرہ عرب میں اٹھا گردابی طوفان ’مہا‘ 6 نومبر کے بعد گجرات کے ساحل سے ٹکراسکتا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات مرکز کے مقامی ڈائرکٹر جینت سرکار نے بتایا کہ فی الحال گجرات کے بیروال ساحل سے 640 کلومیٹر جنوب میں موجود ’مہا‘ 6 نومبر کی صبح سے اپنی سمت بدل کر گجرات کی ساحل کی جانب بڑھ سکتا ہے اور یہ ساحل سے ٹکراسکتا ہے۔

اس دوران ہوا کی رفتار 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے اوراس کے اثر سے تیز گردابی بارش ہوسکتی ہے۔ ایسا ہی جنوبی گجرات اور سوراشٹر کے ساحلی علاقوں میں بھی ہوسکتا ہے۔

سرکار نے یو این آئی کو بتایا کہ ابھی 2 اور دن اس پر نگرانی کے بعد تصویر اور زیادہ صاف ہوسکے گی اور تب یقین کے ساتھ یہ بتایا جاسکے گا یہ گجرات کی ساحل سے ٹکرائے گا یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ عرب میں ہی اٹھا دوسرا طوفان ’کیار‘ اب پوری طرح کمزورہوکر کم دباؤ کے علاقے میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ اب اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔


Share: