ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برازیل میں تقریباً 3 ہزار کورونا متاثرین کی موت

برازیل میں تقریباً 3 ہزار کورونا متاثرین کی موت

Sat, 24 Apr 2021 15:51:49    S.O. News Service

ساؤ پاؤلو، 24؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) دنیا میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے اموات کے معاملے میں دوسرے نمبر پر برازیل میں تقریباً تین ہزار مزید متاثرہ افراد کی موت ہوئی۔

برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 69105 افراد میں کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ، جس کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 42 لاکھ 37 ہزار 78 ہوگئی۔ وہیں مزید 2914 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوئے ، جس سے مرنے والوں کی کل تعداد 386416 ہوگئی۔

دریں اثنا ، برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے پیر سے جمعہ تک شہر کے مشہور ساحل پر لوگوں کو جانے کی اجازت دی ہے، حالانکہ ہفتے کے آخر میں کہاں بند رہے گا اور رات کی پابندی نافذ رہے گی۔


Share: