ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / برطانیہ میں عامر کے تئیں ناراضگی کی امیدنہیں:عمران خان

برطانیہ میں عامر کے تئیں ناراضگی کی امیدنہیں:عمران خان

Mon, 20 Jun 2016 22:49:30    S.O. News Service

کراچی، 20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان عمران خان کو امید نہیں ہے کہ بائیں ہاتھ کے داغدار تیز گیند باز محمد عامر کو انگلینڈ میں آئندہ سیریز کے دوران ناراضگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔عمران نے ایک ٹاک شو کے دوران کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اسے میڈیا یا لوگوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ انگلینڈ میں رہنے کے دوران میں نے دیکھا کہ اسے لے کر کافی ہمدردی ہے کیونکہ جب اسپاٹ فکسنگ کیس سامنے آیا تو وہ صرف 18یا 19سال کا تھا اور بعد میں اس نے اپنی غلطی بھی تسلیم کی اور تمام سے معافی مانگی۔عمران نے کہا کہ عامر کے لئے عام طور پر ہمدردی ہے اور میرا تجربہ کہتا ہے کہ اسے انگلینڈ میں میڈیا اور لوگوں کا مثبت ردعمل ملے گا اور اس سے اسے آئندہ سیریز میں اچھی کارکردگی کرنے میں مدد ملے گی۔کرکٹر سے سیاستدان بنے عمران نے کہا کہ 2010اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے لوگوں نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے اور آگے بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ خدشہ بیکار ہے کہ عامر اور پاکستان کو انگلینڈ میں مسئلہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پاکستان کو 1992میں واحد 50اوور کا عالمی کپ خطاب دلانے والے عمران نے پاکستان میں کھیل کے تینوں فارمیٹس میں مختلف کپتان کی تجاویز کو بھی مسترد کر دیا۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی کی بورڈ میں موجودگی کے تناظر میں عمران نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچا کیونکہ انتخابات میں فکسنگ کرنے والے شخص کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں جگہ دی گئی۔انہوں نے کہاکہ اس کے فیصلہ کرنے کا ایک منفی پہلو یہ ہے کہ اب ہمارے پاس تین فارمیٹس کے لئے تین کپتان ہیں اور میں اسے مذاق کے طور پر دیکھتا ہوں کیونکہ ایسے میں ٹیم میں تسلسل کس طرح آئے گا۔عمران نے کہا کہ ٹیم میں تمام فارمیٹس میں ایک کپتان ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو حال میں ورلڈ ٹی 20میں مصباح الحق کو کپتان بنا دیتا۔


Share: