ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلدی انتخابات کے لئے 5945 نامزدگیاں داخل

بلدی انتخابات کے لئے 5945 نامزدگیاں داخل

Sat, 18 May 2019 13:16:41    S.O. News Service

بنگلورو،18/مئی(ایس او نیوز) ریاست بھر کے بلدی اداروں کے لئے 29 مئی کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نامزدگیوں کے اندراج کی تاریخ کل ختم ہونے کے بعد جملہ 5945 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔ آٹھ سٹی میونسپل کونسلو ں،32 ٹاؤ ن میونسپل کونسلوں، 21 ٹاؤن پنچایتوں،ان 61 بلدی اداروں کے 1326 وارڈوں کی نمائندگی کے لئے 5945امیدوار میدان میں اترے ہیں ان میں کانگریس سے 1500نامزدگیاں، بی جے پی سے 1398،جے ڈی ایس سے 941 اور 1917 آزاد امیدواروں نے نامزدگیاں در ج کی ہیں۔

برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے دو وارڈوں سگایا پورم اور کاویری نگر کے لئے 29 مئی کو ہی ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے 26امیدواروں نے نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ بنگلور اربن میں ہباگڈی وارڈ سے چار، ٹمکور کے وارڈ نمبر 22 سے پندرہ، بلگاوی کے سدلگا میونسپل کونسل وارڈ سے سات نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔ نامزدگیوں کی جانچ کا سلسلہ آج ہوگا اور پیر کو نامزدگیاں واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔


Share: