بنٹوال:21/جولائی (ایس اؤنیوز)بنٹوال تعلقہ میں 21جولائی کی رات 12بجے سے 26جولائی کی صبح 9بجے تک دفعہ 144کے تحت امتناعی احکامات نافذ کرتے ہوئے منگلورو اسسٹنٹ کمشنر اے سی رینوکا پرساد نے حکم جاری کیا ہے۔
بنٹوال تعلقہ میں متعینہ مدت میں عوامی جگہوں پر 5یا اس سے زائد افراد گھومنے اور جمع ہونے پر پابندی رہے گی ۔ سڑک، گلی محلے ، عوامی اور سرکاری عمارات کے اطراف بھی جمع ہونا ممنوع ہے۔ اس دوران کسی طرح کے کوئی ہتھیارجو کسی کو جسمانی سطح پر نقصان یا زخم پہنچا سکتے ہیں اپنے ساتھ رکھنا بھی جرم ہے، کسی بھی عوامی جلسہ کا اہتمام نہیں کرسکتے ، پتھروں کو جمع کرنا ، ہتھیاروں کا استعمال بھی غیر قانونی ہوگا۔ اسی طرح عوامی سطح پر چیخ پکار کرنا، نعرہ بازی کرنا ، گیت گانا ، مذاق اڑانا ، فلمی نمائش کے ذریعے نشر کرنا ، اخباری بیانات اور دیگر نمائشی اشیاء ، فلکس کے ذریعے جرم پر اکسانے والے تمام تشہیری ذرائع پر پابندی عائد کرتے ہوئے سیکشن 144 میں توسیع کی گئی ہے۔