ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال میں تفریحی کلب کے نام پر جوئے کا اڈہ۔پولیس نے مارا چھاپہ۔70افراد گرفتار

بنٹوال میں تفریحی کلب کے نام پر جوئے کا اڈہ۔پولیس نے مارا چھاپہ۔70افراد گرفتار

Sun, 17 Mar 2019 11:35:32    S.O. News Service

بنٹوال17؍مارچ (ایس او نیوز) بنٹوال پولیس نے پانے منگلورو علاقے میں ایک تفریحی کلب پر چھاپہ مار کر جوئے بازی میں مشغول جملہ 70افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار شدہ ملزمین میں کلب کا منیجر سائی کرن (37سال) بھی شامل ہے۔

پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران 72ہزار روپے نقد، ایک لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونس اورجوئے بازی میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء برآمد کرلی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفریحی کلب کے نام پر جوئے کا اڈہ چلانے کی مصدقہ خبر موصول ہونے پر اے ایس پی سید الآداوت کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے چھاپہ ماری کی تھی۔پولیس تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کلب چلانے کا لائسنس نہیں لیا گیا تھا اور وہاں غیر قانونی طور پر جوئے بازی کی جارہی تھی۔بنٹوال ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیاہے۔


Share: