ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : الیکٹرک شارٹ سرکیوٹ سے گھر میں لگی آگ ۔ زیورات اور نقدی سمیت ساز و سامان جل کر خاکستر۔ لاکھوں روپے کا نقصان 

بنٹوال : الیکٹرک شارٹ سرکیوٹ سے گھر میں لگی آگ ۔ زیورات اور نقدی سمیت ساز و سامان جل کر خاکستر۔ لاکھوں روپے کا نقصان 

Wed, 19 May 2021 13:29:19    S.O. News Service

بنٹوال ،19؍ مئی (ایس او نیوز) شارٹ سرکیوٹ سے لگنے والی آگ  سے  پانے منگلور ومیں واقع ایک گھر میں زیورات اور نقدی سمیت تمام ساز و سامان کو خاکستر کردیا جس سے گھر والوں کو لاکھوں روپوں کا نقصان ہوا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اسماعیل نامی شخص کا گھر آلاڈکا مسجد کے قریب واقع ہے۔ ایک رشتہ دار کی موت واقع ہونے پر گھر والے تدفین میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے ۔ اس دوران آدھی رات کو آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کا سبب شارٹ سرکیوٹ سمجھا جاتا ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ مقامی نوجوان کی مدد سے فائر بریگیڈ عملہ جب تک آگ بجھانے میں کامیاب ہوتا تب تک گھر کے پورے ساز و سامان کے علاوہ پچاس ہزار روپے نقد، تقریباً 160 گرام وزنی سونے کے زیورات، قیمتی دستاویزات وغیرہ جل کر پوری طرح خاک ہوگئے۔ 


Share: