بنٹوال:10/اگست(ایس او نیوز)سواری میں جانورسپلائی کرنےکی مصدقہ خبر پر وٹلا پولس نے چھاپہ مار کر سواری سمیت ملزموں کے ساتھ 5بیل، 1جانور اپنی تحویل میں لینے کا واقعہ مانی جنکشن پر بدھ کو پیش آیا ہے۔
ملزموں کی شناخت ہاسن ضلع ارسکیرہ کے شیو شنکر(27)اور سنتوش(30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ عُود کےپاس ٹرافک نظام پر تعینات پولس ٹیم کو ہاسن کی طرف سے ایک سواری میں 5جانوروں کی سپلائی ہونے کی مصدقہ اطلاع دی گئی ، اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے سواری کو روک کر تفتیش کی تو پتہ چلا کے جانوروں کو ہاسن کے بازار سے خرید کر فرنگی پیٹ لے جا یا جارہا تھا۔ اس سلسلے میں وٹلا پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔ ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیاہے۔