ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنٹوال: میڈیا فرقہ پرستی کو بڑھاوا نہ دے ، بلکہ اس کی سخت مذمت کرے : وزیر اعلیٰ سدرامیا

بنٹوال: میڈیا فرقہ پرستی کو بڑھاوا نہ دے ، بلکہ اس کی سخت مذمت کرے : وزیر اعلیٰ سدرامیا

Mon, 10 Oct 2016 17:32:06    S.O. News Service

بنٹوال:10/اکتوبر(ایس او نیوز) میڈیا جب فرقہ واریت کو بڑھاوا نہ دے کر اس کی مذمت کرے گا تو سماج میں امن و شانتی کا قیام ممکن ہوگا، ان باتوں کا اظہار ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کیا۔

اپنے بنٹوال دورے کے موقع پر ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا بی سی روڈ پر’’جوڑسڑک باغ‘‘ کا افتتاح کرنے کے بعداخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستی پورے ملک کے لئے خطرہ ہے ، سماج میں بد امنی کا ماحول پیدا کرتی ہے ، میڈیا کو اس پس منظر میں قلم اٹھانا چاہئے ، فرقہ پرستی کو میڈیا جب بڑھاوادیتاہے تو سماج میں امن پیدا نہیں ہوسکتا، انہوں نے میڈیا والوں سے اپیل کی کہ غلط رپورٹنگ کی سخت مذمت کریں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمبے ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد متاثرین میں معاوضہ تقسیم کریں۔ اس موقع پر منگلورو مہا نگر پالیکا کے مئیر ہری ناتھ کی قیادت میں کارپوریٹرس کا ایک وفد وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرتےہوئے ڈیم سے آب دوز ہوئے متاثرین کے معاوضے کی رقم منظور کرنے کی اپیل کی۔ وزیر یوٹی قادر، ارکان اسمبلی ابھئیے چندرا جین، آئیون ڈیسوزا، ضلع یوتھ کانگریس صدر متھون رائی موجود تھے۔

 

 

 


Share: