بنگلورو،29؍ستمبر(ایس او نیوز)منشیات کے دھندہ میں موث افراد کے خلاف کارروائی جا ری رکھتے ہو ئے ایسٹ ڈویژن پو لیس نے 2نائجریائی باشندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے10لاکھ روپئے ما لیت کی ڈرگس کو ضبط کیا ہے۔ گرفتار شدہ ملز مین کی شناخت نائیجیریا کے چوکن اچکوا(39) اورچلون(46) کے طور پر کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پو لیس ڈاکٹر شرنپا نے بتا یا کہ ملز مین کے قبضہ سے10 لاکھ روپئے ما لیت کا31کلو گانجہ ضبط کیاگیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ہنور پو لیس تھانہ کی حدود میں آنے والے ہوراماؤ سی آر لے آؤٹ سے قریب منشیات فروخت کئے جانے کی اطلاع پا کرہسور پو لیس تھانہ کے انسپکٹر وسنت کمار اور ان کے عملہ نے فوری کاروائی،اور ملز مین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
انہوں نے بتا یا کہ ملز مین کا پاسپورٹ اور ویزا کی معیاد ختم ہو نے کے باوجود غیر قانونی طریقہ سے شہر میں قیام کر تے ہوئے منشیات کے دھندہ میں ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے بتا یا ملز مین نے جس مکان کو کرایہ پر حاصل کیا تھا اس مکان کے مالک کو نوٹس جاری کر تے ہوئے پو لیس تھانہ طلب کر کے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ پاسپورٹ اور ویزا قوانین کی خلاف ورزی کر نے پر ملز مین کے خلاف بیرونی ممالک قوانین کے تحت معا ملہ درج کر کے ان سے مزید پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔