ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلوریونیورسٹی میں سی بی ایس ای کیمپس کا قیام

بنگلوریونیورسٹی میں سی بی ایس ای کیمپس کا قیام

Sun, 03 Feb 2019 12:15:15    S.O. News Service

بنگلورو3 فروری (ایس او نیوز) بنگلور یونیورسٹی کے گنان بھارتی کیمپس میں سنٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن ( سی بی ایس ای) کا دوسرا کیمپس ماہ جون سے شروع ہونے جارہاہے ۔ اس سے جنوبی ہند کی ریاستوں کے سی بی ایس ای اسکولوں کیلئے آسانی فراہم ہوگی ۔ نیشنل کونسل فارٹیچر ایجوکیشن( این سی ٹی ای) کی عمارت میں سی بی ایس ای کیمپس تعمیر ہوگا ۔ عنقریب عمارت کی تجدید کاری شروع ہوجائے گی ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کے آر وینو گوپال نے کہا کہ گنان بھارتی کیمپس سی بی ایس ای کیمپس کے آغاز سے جنوبی ہند کی ریاستوں بالخصوص کرناٹک اور بنگلور شہرمیں واقع سی بی ایس ای اسکولوں کو انتہائی آسانی ہوگی ۔ سی بی ایس ای اسکولوں کو ہر موقع پر دہلی جانا پڑتا تھا ۔ لیکن اس کیمپس کے آغاز سے دہلی جانے کا جھنجھٹ ختم ہوجائے گا ۔اس کے علاوہ بورڈ کے تربیتی پروگرام ، کارگاہ ، اہلیت سمیت دیگرامور کی سرگرمیاں بھی یہیں جاری رہیں گی۔


Share: