ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بوسٹرڈوز کا کنفیوژن دور ہونا ضروری:چدمبرم

بوسٹرڈوز کا کنفیوژن دور ہونا ضروری:چدمبرم

Tue, 28 Dec 2021 11:27:23    S.O. News Service

نئی دہلی، 28؍دسمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے بوسٹر ڈوز کون سا ہوگا، اس حوالے سے پیدا کنفیوژن کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔مسٹر چدمبرم کا یہ بیان ملک میں بڑھ رہے کورونا کے کیسوں کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کا 3 جنوری سے ملک کے بزرگ شہریوں کو کورونا سے بچانے کیلئے بوسٹر ڈوز لگانے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کنفیوژن کو دور کیا جائے کہ کووی شیلڈ کا یہ ٹیکہ الگ ٹیکہ ہوگا یا بوسٹر ڈوز ہوگا۔سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ بوسٹرڈوز کی تجویز الجھن میں ہے۔ کووی شیلڈ کا کون سا ٹیکہ بوسٹر ڈوز ہو گا،امید ہے کہ یہ کووی شیلڈ کی ایک اور خوراک نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سچ سے رو برو ہونا بھی ضروری ہے، خواہ حکومت اس سچ کو سامنے لانے کو تیار نہیں ہے۔ یہ یقینی ہے کہ 31 دسمبر تک تمام 94 کروڑ بالغ افراد کو ویکسی نیشن کی پہلی خوراک نہیں ملے گی اور اس طرح سے ملک صد فیصد کووڈ ٹیکہ کاری حاصل نہیں کرسکے گا اور ملک کی ایک بڑی آبادی کو اس سال کے اواخر تک ویکسی نیشن کی دوسری خوراک نہیں مل سکے گی۔


Share: