پٹنہ،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)c وہیں جمعرات کو بھیSC۔ST ایکٹ پر مرکزی حکومت کے رخ سے ناراض اعلیٰ برادری کے افراد نے بہار کے بھاگلپور میں مرکزی وزیر اشونی چوبے کا گھیراؤ کیا، وزیر کو سیاہ پرچم دکھائے اور مردہ باد کے نعرے بھی لگانے سے دریغ نہ کیا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اعلی ذات سے ہونے کے باوجود اشونی چوبے ان کی آواز نہیں اٹھا رہے ہیں۔ مرکزی وزیر اشونی چوبے صفائی مہم کے تحت جمعہ کو گیا کے جے پرکاش نارائن ہسپتال میں منعقد پروگرام میں شامل ہونے کے لئے آئے تھے۔ اس دوران آشا کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اشونی چوبے نے کہا کہ تمام آشا کارکنوں کو خدمت کے لئے حکومت کے ساتھ جوڑاگیا ہے انہیں انعام کے طور پر کمیشن دیا جاتا ہے۔ اس بات پر مشتعل آشا کارکنوں نے اشونی چوبے کو گھیر کر ہنگامہ اور نعرے بازی کی۔ کافی دیر تک مرکزی وزیر صحت اشونی چوبے آشا کارکنوں نے گھیرے میں رہے۔ واضح ہو کہ یہ گزشتہ 24 گھنٹے میں دوسرا موقع تھا جب مرکزی وزیر اشونی چوبے کو لوگوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ ی تھی۔