ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل آنند آشرم پی یوسال دوم کے طلبا کا اربن بینک دورہ: بینکنگ مینجمنٹ کا مطالعہ

بھٹکل آنند آشرم پی یوسال دوم کے طلبا کا اربن بینک دورہ: بینکنگ مینجمنٹ کا مطالعہ

Thu, 20 Dec 2018 21:36:51    S.O. News Service

بھٹکل:20؍ڈسمبر (ایس او نیوز) آنند آشرم پی یوکالج بھٹکل کے سال دوم کے طلبا نے بھٹکل اربن کوآپریٹیو بینک کا دورہ کرتے ہوئے بینکنگ مینجمنٹ، انوسٹ منٹ اور سیونگس بینک کھاتوں کے متعلق جانکاری حاصل کی۔

اس موقع پر بینک کے معاون جنرل مینجر سبھاش ایم شٹی نے بینک کی ترقی اور بینکنگ خدمات میں اربن بینک کی کارکردگی کے متعلق تفصیل سے بتایا۔ بینکنگ مینجمنٹ اور سیونگس بینک اکاؤنٹ کے متعلق ریکھا کامت اور ودیا بھٹ نے طلبا کو جانکاری دی۔ طلبا نے بینک کے ماہرین سے بینکنگ کے متعلق مختلف سوالات کرتے ہوئے استفادہ کیا۔ اس موقع پر کالج کی لکچرر سسٹر مولی اور سہنا بیگم طلبا کے ساتھ  تھیں۔ بینک کے سنئیر مینجر لیما، وی ایس شاستری  اور صلاح کار وی بی بھٹکلکر موجود تھے۔


Share: