ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل الجامعہ اسپورٹس سنٹر کا سالانہ اجلاس :20مارچ کو ہونگے اگلی میعاد کے لئے انتخابات

بھٹکل الجامعہ اسپورٹس سنٹر کا سالانہ اجلاس :20مارچ کو ہونگے اگلی میعاد کے لئے انتخابات

Sun, 15 Mar 2020 20:06:23    S.O. News Service

بھٹکل:15؍مارچ(ایس اؤ نیوز) الجامعہ اسپورٹس سنٹر جامعہ آباد بھٹکل کا سالانہ اجلا س الجامعہ کے صدر محمد سلیم الجی کی صدارت میں   13مارچ بروز جمعہ الجامعہ کی لائبریری میں نعمت اللہ بنگالی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔

سالانہ جلسہ میں الجامعہ سنٹر کے جنرل سکریٹری سہیل مختصر نے سنٹر کی تین سالہ میعاد میں کئے گئے سماجی و ترقی جاتی کاموں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اس کے بعد سالانہ حساب کتاب کو پیش کیا گیا ،جس کو  ممبران کی جزوی بحث کے بعد صدر کی اجازت سے منظور کرلیاگیا۔ اس موقع پر الجامعہ کے سابق صدر اور گلف ممبر عرفان کمپا نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے ممبران سےکہاکہ وہ اسپورٹس کے ساتھ ساتھ دینی ، سماجی اور خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینےکی تاکید کرتےہوئے مفید مشوروں سے نوازا۔ جب کہ نائب صدر دوم اشفاق کاوا نے نمازوں کی پابندی پر توجہ دلائی ، خاص کرنوجوانوں کو  فجر کی نماز سے غفلت نہ کرنے اور پابندی کرنے کی تلقین کی۔ نائب صدر یوسف ملا نے ممبران کو اپنی سماجی ذمہ داری  سمجھ کر ہرایک  کام کو بہتر انداز میں ادا کرنے  کی اپیل کی۔

صدارت کرتے ہوئے الجامعہ کے  صدر محمد سلیم الجی نے الجامعہ گلف سمیت سبھی اسپورٹس سنٹر کے ممبران کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ بدلے ہوئے حالات میں سب کو متحد ہوکر کام کرنےکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اسپورٹس سنٹر کی ترقی کے لئے یہ ضروری ہے۔ ممبران نے بھی اپنے خیالات اور تاثرات کا اظہار کیا۔

الجامعہ کی اگلی میعاد کے انتخابات کے لئے سہیل مختصر کو الیکشن کمشنر نامزد کیاگیا۔ سہیل مختصر نےبتایا کہ  اگلی تین سالا معیاد کے لئے 20مارچ کو انتخابات ہونگے ، الجامعہ لائبریری میں الجامعہ کے اندرونی و بیرونی ممبران اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ ووٹنگ کا وقت بروزجمعہ صبح 10بجے سے 15-12بجے تک اور بعدنماز جمعہ سے عصر تک رہے گا۔ الیکشن کے نتائج کا اعلان الجامعہ ملن 2020کے اجلاس میں ہونے کی جانکاری دی۔ انہوں نے سنٹر کے سبھی ممبران سے اپیل کی کہ ووٹنگ کو اپنا فرض سمجھ کر سبھی اپنے حق کا استعمال کرتے  ہوئے انتخابی کارروائی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی اور کہاکہ الجامعہ ملن میں لکی ڈرا کے ذریعے انعامات تقسیم کئے جانے کی بات کہی۔

WhatsApp_Image_2020-03-15_at_7_34_02_PM1.jpeg


Share: