ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج فائنل ائیر کی طالبہ امولیا گاؤنکر  کو مضمون نویسی میں اول انعام

بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج فائنل ائیر کی طالبہ امولیا گاؤنکر  کو مضمون نویسی میں اول انعام

Sun, 28 Feb 2021 20:23:25    S.O. News Service

بھٹکل یکم مارچ  (ایس اؤ نیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے فائنل ائیر کی طالبہ امولیا ایس گاؤنکر نے ریاستی سطح کے مضمون نویسی مقابلےمیں اول مقام حاصل کرتے ہوئے کالج و شہر کا نام روشن کیا ہے۔

سوامی وویکانند کی 158ویں جنم دن کی مناسبت سے بنگلورو کی متھک سوسائٹی کی طرف سے کالج طلبا کے لئے ‘بی گُڈ۔ ڈوگُڈ‘ کے عنوان سے ریاستی سطح پر  مضمون نویسی مقابلہ منعقد کیاگیا تھا۔ بھٹکل انجنئیرنگ کالج کی طالبہ امولیا نے مقابلےمیں شریک ہوتے ہوئے اول انعام حاصل کیا ۔ 28فروری کو بنگلورو میں منعقدہ پروگرام میں ریاست کے وزیر اروند لمباولی کے ہاتھوں انہیں  انعام  سے نوازا گیا۔


Share: