ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج کے پروفیسر اقبال احمد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج کے پروفیسر اقبال احمد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

Tue, 11 Feb 2020 21:30:14    S.O. News Service

بھٹکل:11؍فروری(ایس اؤ نیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے شعبہ الکٹریکل کے پروفیسر اقبال احمد اے کے کو بیلگام کی ویشویشوریا ٹیکنکل یونیورسٹی (وی ٹی یو ) کی طرف سے ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی ) کی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔

اقبال احمد نے ’سافٹ کمپیوٹنگ اپلکیشن فار فورکاسٹنگ اینڈ کنٹرول آف ڈائنامکل سسٹم‘ کے موضوع پرپی اےWhatsApp_Image_2020-02-10_at_8_28_50_PM.jpeg انجنئیرنگ کالج کے پروفیسر  ڈاکٹر محمد فضل عظیم کی رہنمائی میں اپنا مقالہ پیش کیاتھا۔ وی ٹی یو نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں 8فروری کو یونیورسٹی کے کانوکیشن میں ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی ) کی ڈگری سے نوازا۔ ڈاکٹر اقبال احمد پی ایچ ڈی سند یافتہ ہونے پر انجمن انتظامیہ ، کالج پرنسپال، ہم پیشہ ساتھی اور طلبا وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر اقبال احمد 1998سے انجمن انجنئیرنگ کالج کے شعبہ الکٹریکل اینڈ الکٹرانکس میں بحیثیت پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بین الاقوامی جرنلس میں بھی ان کے مضامین شائع ہوئے ہیں اور قومی سطح کے سمینار میں شریک ہوتے ہوئے اپنے مقالوں کو پیش کیا ہے۔


Share: